پی ایس ایل 9, پوائنٹس ٹیبل کی دلچسپ صورتحال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کو مزید دلچسپ بنادیا . پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی پلے آف میں پہنچ چکی ہیں .

لاہور قلندرز پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے تاہم کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پلے آف میں پہنچنے کےلیے رسہ کشی جاری ہے . کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف اہم فتح کے بعد 8 پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں . کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9، 9 پوائنٹس ہیں، اس وقت کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پلے آف میں پہنچنے کے لیے رسہ کشی جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں