ایف بی آر کی ممبران کو ٹیکس اہداف یقینی بنانے کی ہدایات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف بی آر کی ممبران کو ٹیکس اہداف یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )کی بورڈ ان کونسل نے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز اور ممبر کسٹمز آپریشنز کو رواں مالی سال 2023-24 کی تیسری اور چوتھی سہہ ماہی کے ٹیکس اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور آئندہ مالی سال 2024-25 کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کے اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال اور جائزہ لینے کے بعد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ملک امجد زبیر ٹوانہ کی زیر صدارت ہونے والے ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کے حالیہ اجلاس میں رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر کی طرف سے حاصل کردہ ٹیکس وصولیوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
اس دوران ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر اور ممبر کسٹمز آپریشنز ڈاکتر فرید اقبال قریشی نے رواں مالی سال میں حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیوں بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی دو سہہ ماہیوں کے دوران ایف بی آر نے نہ صرف ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کیے ہیں بلکہ وصولیاں مقررہ اہداف سے زیارہ رہی ہیں اور کوشش ہے کہ رواں سہہ ماہی(جنوری تا مارچ 2024) کیلئے بھی مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ درآمدات میں کمی کی وجہ سے رواں سہہ ماہی میں ٹیکس وصولیوں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے لیکن توقع ہے کہ رواں ماہ (مارچ) کے دوران ٹیکس وصولیوں میں خاطر خواہ گروتھ ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے دونوں ممبران کو ہدایت کی ہے کہ رواں سہہ ماہی کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے اور جہاں جہاں ٹیکس لیکج ہورہی ہے اسے روکا جائے اور ٹیکس واجبات کی ریکوری کی جائے۔

Recent Posts

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

1 min ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

8 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

13 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

21 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

28 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

37 mins ago