8 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . اسٹیٹ بینک کے مطابق جون2023 کے اختتام پرزر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جویکم مارچ 2024کوبڑھ کر 13.020 ارب ڈالر ہو گیا .

جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر یکم مارچ تک زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا . گزشتہ سال جون کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھاجو یکم مارچ 2024 کو بڑھ کر 7.896 ارب ڈالر ہو گیا . . .

متعلقہ خبریں