صدارتی انتخابات کا حتمی و سرکاری نتیجہ فارم 7 وفاقی حکومت کو ارسال


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر نے صدارتی انتخابات کا حتمی و سرکاری نتیجہ فارم 7 کی صورت میں وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، وفاقی حکومت فارم 7 کی بنیاد پر صدر مملکت کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کے بعد آصف زرداری نئے صدر کا حلف اٹھائیں گے .
صدارتی الیکشن کا حتمی اور سرکاری نتیجہ فارم 7 کی صورت میں جاری کیا جاتا ہے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بطور ریٹرننگ افسر یہ سرکاری نتیجہ فارم 7 سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو بھجوا دیا ہے .

فارم 7 کے مطابق صدارتی انتخابات 2024 میں آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار محمود خان اچکزئی 181 ووٹ لے سکے .
آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے 255، پنجاب سے 43، سندھ سے 58، خیبر پختون خوا سے 8 اور بلوچستان سے 47 ووٹ حاصل کیے . محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ سے ،119 پنجاب اسمبلی سے 18، سندھ سے تین اور خیبر پختون خوا سے 41 ووٹ لیے .
فارم 7 میں درج تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں کل 375 ووٹ پول ہوئے جس میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا اور پنجاب اسمبلی میں کل 352ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں سے 6 ووٹ مسترد ہوئے .
سندھ اور خیبرپختو نخوا اسمبلیوں میں سے بھی ایک ایک ووٹ مسترد ہوا . بلوچستان اسمبلی میں 47 ووٹ کاسٹ ہوئے اور یہاں سے کوئی ووٹ بھی مسترد نہیں ہوا .

. .

متعلقہ خبریں