چیف الیکشن کمشنر بار بار آئین توڑ رہے ہیں، علی امین گنڈاپور


پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے چیف جسٹس سے سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ چیف الیکشن کمشنر بار بار آئین توڑ رہے ہیں مگر کسی کو پرواہ نہیں، آئین توڑنے کے مرتکب افراد کو آرٹیکل 6 کے مطابق سزا دی جائے۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کونسل نے مانا سائفر کا معاملہ مداخلت تھی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے ڈی کلاسیفائیڈ ہونے کے بعد سائفر خفیہ نہیں رہا۔ ہمارے خلاف سازش کی گئی، ایک دن تمام سازشی بے نقاب ہوں گے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ سائفر پر چیف جسٹس پاکستان جلداز جلد جوڈیشل کمیشن بنائیں، فارم 45 کے مطابق ہمارے لوگ جیتے ہوئے ہیں اس پر بھی کمیشن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں د ھاندلی ہوئی، کمیشن بنا کر اسکی تحقیقات کی جائیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہماری مخصوص نشستیں کسی اور کو دینا غیرآئینی و غیرقانونی ہے۔ جب تک ہماری سیٹیں ہمیں نہیں دی جاتیں احتجاج جاری رہے گا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرپشن، ناانصافی اور ظلم کے خلاف جہاد کرنا ہے، ہم اپنا حق مانگتے رہیں گے، اس کےلیے آخری حد تک جائیں گے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago