سائفر کا گم ہونا اور پھر میڈیا میں چھپنا ہی بانی پی ٹی آئی کی سازش تھی: اختیار ولی خان


پشاور(قدرت روزنامہ) رہنما و ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیارولی خان نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی تقریر پر ردعمل ‏میں کہا کہ سائفر کا گم ہونا اور پھر میڈیا میں چھپنا ہی آپ کے لیڈر کی سازش تھی۔
ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیارولی ‏خان نے کہا کہ پختونخوا کو ایک ہزار ارب روپے مقروض کرنے کا جُرم آپ نے تسلیم کیا آپ کا شکریہ، ‏ ہمارا مؤقف ہے دھاندلی خیبرپختونخوا میں ہوئی ہے جہاں آپ جیتے ہیں۔
اختیارولی خان ‏نے کہا کہ آپ کی گاڑی کی ڈگی سے باقاعدہ بلینک بیلٹ پیپرز بھی برآمد ہوئے، ویڈیو بڑی وائرل ہے، اگر حلقے کھل گئے تو نہ آپ وزیراعلیٰ رہیں گے نہ آپکی کابینہ، کیونکہ آپ کا مینڈیٹ جعلی ہے، اگر تحقیقات ہوئی تو قومی اسمبلی میں آپ 92 سے 29 پر آجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‏یہ پاکستان ہے کوئی نیلام گھر نہیں، اپنے لیڈر کو رہا کرانے کیلئے عدالتوں سے رجوع کریں، ‏گنڈاپور صاحب آپ کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں آپ صحت کارڈ کا ڈرامہ کیسے چلائیں گے؟ اختیارولی نے کہا کہ ‏بدقسمتی سے آپ وزیراعلیٰ بن چکے اب سلطان راہی کے ڈائیلاگ چھوڑیں قوم کی خدمت کریں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

4 hours ago