اسلام آباد(قدرت روزنامہ) افغان طالبان نے افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے قیام امن میں بنیادی کردار ادا کیا تاہم اب پاکستان کو ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ بات افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک پاکستانی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہیں۔
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ”پاکستان نے ہمیشہ طالبان کے مذاکرات کی میز پر آنے کا خیرمقدم کیا اور افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے امن لانے کی حمایت کی۔ تاہم اسے اپنے نظریات ہم پر مسلط کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ہم اپنے مسلم ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ہماری روایات و اقدار بھی سانجھی ہیں۔“ سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ”امارت قائم کرنا افغانستان کے عوام کاقانونی حق ہے۔ ہم دوسری حکومتوں کے بارے میں کچھ نہیں کہتے، چنانچہ دوسری حکومتوں کو بھی اپنے نظریات ہم پر مسلط نہیں کرنے چاہئیں۔یہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہو گی۔“ افغان طالبان کے متعلق بات کرتے ہوئے سہیل شاہین نے کہا کہ ”افغان طالبان کسی دوسرے ملک کے خلاف کسی شخص یا گروپ کوافغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔“
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…