اسکوتو(قدرت روزنامہ)افریقی ملک نائیجیریا کے اسکول میں مسلح شخص نے اسلحے کے زور پر 15 طلباء کو اغوا کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی شمال وسطی ریاست اسکوتو میں ہفتے کے روز یہ واقعہ پیش آیا ہے، اسکول کے مالک اور ایک رہائشی کے مطابق اس سے قبل بھی 300 کے قریب طلبا کو شمالی ریاست کڈونا سے اغواء کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکول کے مالک لیمان ابو بکر کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے سکوٹو ریاست کے گاؤں گیدان باکوسو میں داخل ہوا اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
جبکہ وہ 15 طالب علموں کو اغوا کرنے میں کامیاب رہے جن کی عمریں 15 سے 20 سال تھی، جبکہ کچھ 13 سال کے بھی تھے۔ جبکہ ایک خاتون کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔
اسکول مالک کا کہنا تھا پولیس کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بوکو ہرام تنظیم نے پہلی مرتبہ نائیجیریا میں 200 طلباء کواغوا کیا تھا، جن کا تعلق بورنو ریاست کے اسکول سے تھا۔
قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…