پاکستانی کینوؤں کی زمینی راستے سے روس کو ترسیل شروع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سے زمین کے راستے روس کو پھلوں کی ترسیل شروع کردی گئی۔
این ایل سی کی گاڑیوں کا قافلہ کینو کی کھیپ لے کر روس پہنچ گیا، مجموعی طور پر 16 گاڑیاں سرگودھا سے روانہ ہوئیں، تین ملکوں سے گزر روس پہنچیں، مجموعی طور پر 6 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔
14 گاڑیاں روس کے شہر دربنت، 2 گروزنی پہنچیں، دربنت پہنچنے پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں،روس کے کسٹمز حکام، پاکستانی سفارتکاروں اور تاجر برادری نے شرکت کی۔
این ایل سی ریفر سروس کا اجرا زرعی شعبے کیلئے اہم پیش رفت ہے، کولڈ چین کی عدم دستیابی کے باعث40 فیصد تازہ زرعی پیداوار خراب ہوجاتی تھی، ریفر سروس سے دوران ترسیل پھلوں کی تازگی برقرار رہتی ہے۔

Recent Posts

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

8 mins ago

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

34 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

35 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

38 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

41 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

41 mins ago