لاہور: گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے مال روڈ پر گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔
گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر دہشت گردی، اغواء، کارِ سرکار میں مداخلت اور ہراساں کرنے کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں پی ٹی آئی کی خواتین سمیت 38 کارکنان نامزد ہیں۔
درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس نے کارکنان کو سرکاری املاک کونقصان پہنچانے پر اکسایا، پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔
ایف آئی آر کے مطابق حافظ فرحت عباس نے 4، 5 نامعلوم ساتھیوں سمیت شدید فائرنگ کی، ساتھیوں کے ہمراہ کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی۔
درج ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس کو قابو کر کے پولیس نے پستول بھی برآمد کیا۔
ایف آئی ار کے مطابق گرفتار 42 ملزمان سے ڈنڈے اور لاٹھیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

Recent Posts

مداح گلوکارہ گُل پانرہ کے گھر میں گھس گیا

گلوکارہ نے مداح پر اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام عائد کر…

1 min ago

خیبرپختونخواحکومت نے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی…

10 mins ago

موبائل فون کمپنیوں نے اپنے کارڈز اور پیکج چارجز میں 2 برس میں کتنا اضافہ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا شمار ترقی پذیر ممالک میں کیا جاتا ہے تاہم 23…

21 mins ago

سیلاب زدہ بلوچستان میں کم عمر دلہنیں اور معاشی مشکلات

عاصم احمد خان سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں کے درمیان واقع اوستہ محمد کے ہلچل…

33 mins ago

ماضی میں کونسی اہم شخصیات فضائی حادثے میں جاں بحق ہوئی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)19مئی کو حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر…

38 mins ago

پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب…

46 mins ago