نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں کلین سوئپ، آسٹریلیا ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرائسٹ چرچ: دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹ سے شکست دیکر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 279 رنز کا ہدف 7 وکٹ پر حاصل کر لیا، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 5 وکٹیں 80 رنز پر گر چکی تھیں۔
تاہم الیکس کیری نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو فتح دلائی جبکہ مچل مارش نے بھی 80 رنز بنائے، کپتان پیٹ کمنز 32 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آسٹریلیا نے دو صفر سے جیت لی۔
نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ میں دوسری پوزیشن پر آ گیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں بھارت کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش کا چوتھا اور پاکستان کا 5 واں نمبر ہے۔

Recent Posts

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

14 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

24 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

26 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

3 hours ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

3 hours ago