پشین: آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 50 جانور ہلاک


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں رات گئے 3 مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق سرانان کیمپ میں خانہ بدوشوں کے جھونپڑی پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 جھونپڑیاں جل گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے 50 جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
مغربی سسٹم جنوب اور شمال سے بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے، شمال بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے ساحلی اور شمال بالائی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مغربی سسٹم سے پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقے زیر اثر آگئے ہیں۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور چترال میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپخونخوا کے بالائی اضلاع میں 13 مارچ سے بارشیں متوقع ہیں۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

41 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

49 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

58 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago