پیپلز پارٹی آئی ایم ایف ے مذاکرات کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی آئی ایم ایف ے مذاکرات کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے . انکا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی .

"ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے، ہم اگر کابینہ میں شامل نہیں تو کس حیثیت میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کریں" . "جنگ " کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماضی میں آئی ایم ایف نے دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی کہ وہ جماعتیں حکومت کو سپورٹ کر رہی ہیں یا نہیں، ہم حکومت کو سپورٹ کریں گے . ہمارے خرچے زیادہ آمدنی کم ہے، آئی ایم ایف یہی کہتا ہے کہ آپ کے خرچے بہت ہیں آمدن نہیں، آئی ایم ایف کہتا ہے آپ آمدنی بڑھائیں، ٹیکس پیئرز بڑھائیں اور ریونیو کلیکشن ٹھیک کریں،آئی ایم ایف کے مطالبات غلط نہیں ہوتے، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کے ایشوز کو حل کرنا ہوگا تاکہ آئی ایم ایف سے اچھا پیکج لے سکیں . . .

متعلقہ خبریں