اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 19 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھالیا، صدر مملکت آصف زرداری نے ان سے حلف لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی وفاقی کابینہ کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت آصف زرداری نے کابینہ سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، امیر مقام، اویس لغاری، جام کمال، سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر، محسن نقوی، خالد مقبول صدیقی، شیزا فاطمہ، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، احد چیمہ، مصدق ملک، محمد اورنگزیب شامل ہیں۔
حلف برداری کے بعد پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلم دان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔ وفاقی وزرا کو ابتدائی مرحلے میں اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس شام پانچ بجے ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…