وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کی مجوزہ فہرست صدر مملکت کو بھجوا دی، حلف برداری آج متوقع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آصف علی زرداری کی جانب سے دوسری بار صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ وفاقی کابینہ بھی آج حلف اٹھائے گی۔
اس سلسلے میں، وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت مکمل کرنے کے بعد وفاقی کابینہ شامل ارکان کی تقرری کے لیے حتمی فہرست صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ، استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست کے مطابق، وفاقی کابینہ میں خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، چوہدری سالک حسین، عبدالعلیم خان، انجینئر امیر مقام، سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، قیصر احمد شیخ، ریاض حسین پیرزادہ، اسحٰق ڈار، مصدق مسعود ملک، محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ اور محسن رضا نقوی شامل ہیں۔وزیراعظم نے شزا فاطمہ خواجہ کا نام وزیر مملکت کے طور پر تجویز کیا ہے۔
اسحٰق ڈار وزیر خارجہ اور محسن نقوی وزیر داخلہ ہوں گے؟
نئی کابینہ میں اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ، اعظم تارڑ کو وزارت قانون اور عطااللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات، احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، خواجہ آصف کو وزارت دفاع، سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو وزارت داخلہ، محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ اور مصدق ملک کو پیٹرولیم کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم کو 2 وزارتیں ملیں گی
نئی کابینہ میں استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو بھی وفاقی کابینہ میں 2 وزارتیں دی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، مشاورت کے دوران طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ اور احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جام کمال بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی مانگ لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹول میں پیش آنے والے واقعے…

5 mins ago

پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو،…

25 mins ago

کراچی میں منشیات فروش گینگ کی خاتون رکن گرفتار، آئس برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) ایس آئی یو پولیس نے جمشید روڈ پٹیل پاڑا فاطمہ بائی اسپتال کے…

33 mins ago

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

54 mins ago

ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…

1 hour ago

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

1 hour ago