عمران خان کیخلاف مقدمات غیرآئینی طور پر چلائے گئے سپریم کورٹ نوٹس لے، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تمام مقدمات غیرآئینی طریقے سے چلائے گئے سپریم کورٹ نوٹس لیے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشنز کی کچھ دستاویزات تھیں جو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران لے کر گئے، سینیٹ انتخابات ہو رہے ہیں اس لیے درخواست دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے دستاویزات کے ہمراہ مشاورت کی اجازت دی جائے۔
بیرسٹر گوہر خان نے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف تمام مقدمات میں عدالتی کارروائی پر عدالت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عدلیہ ہی ہے جس سے بڑی توقعات وابستہ ہیں امید کرتے ہیں کہ ہمیں بھی انصاف ملے گا، تیزی کے ساتھ فیصلے ہونے چاہئیں چاہے سپریم کورٹ، ہائی کورٹ یا پھر ٹرائل کورٹ ہو، جس غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ٹرائل چلایا گیا ہے عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ ‏سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بانی چیئرمین عمران خان سے ناگزیر مشاورت کیلئے ملاقات کی اجازت کے حصول کیلئے آج عدالت سے رجوع کیا ہے، بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف تمام مقدمات میں عدالتی کارروائی کو غیرآئینی اور غیرقانونی طریقےسے چلایا گیا جو کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدلیہ کی ذمہ داری بنتی ہےکہ اس کا نوٹس لے۔
دریں اثنا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور سیکریٹری شبلی فراز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اڈیالہ جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

9 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

22 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

33 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

45 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

51 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

54 mins ago