ٹھٹہ کے قریب کشتی الٹنےکا واقعہ، مزید 6 لاپتہ ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں،4 کی تلاش جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)ٹھٹہ کےقریب حجامڑوکریک میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے کے حادثے کے نتیجے میں سمندر سے مزید 6 لاپتہ ماہی گیروں کی لاشیں مل گئی ہیں . 7 روز قبل ابراہیم حیدری سے شکار کے لیے گہرے سمندر میں جانے والی آل اسد نامی کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئی تھی، حادثے میں کشتی میں سوار 45 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، جن میں سے31 کو بچالیا گیا تھا .

حجامڑو کریک میں ڈوبنے والی کشتی کے لاپتہ 14 ماہی گیروں میں سے 10 کی لاشیں مل گئی ہیں،باقی 4 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے نیوی ،ایدھی فاؤنڈیشن اور میرین سکیورٹی کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے . گزشتہ روز 4 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئی تھیں جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں کے ذریعہ کورنگی نمبر 50 ایدھی سرد خانہ کراچی بھجوادیا گیا تھا . واضح رہے کہ تمام لاپتہ ماہی گیروں کا تعلق کراچی سے ہے . . .

متعلقہ خبریں