خانوزئی بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے، خوشحال خان کاکڑ


خانوزئی(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ تخریب کاری کے المناک واقعے، غمگین صورتحال، بزرگوں اور جوانوں کے قتل ہونے اور زخمیوں کے باوجود غیور عوام کی عزم، صبر وتحمل اور شجاعت پر مبنی رویہ اور جرات مندانہ طرز عمل قابل دید ہے ظالم اور جابر قوتیں اس غیور ملت کو مزید محکوم نہیں رکھ سکتے اور اس المناک صورتحال میں پارٹی اور ان کی قیادت کے ساتھ تائید و حمایت، وفا، اخلاص اور لازوال محبت پر مبنی سلوک قابل تحسین ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کو فوری طور پر معاوضہ ادا کریں ورنہ عوام کو مجبورا احتجاج کی راہ اپنانی ہوگی وہ خانوزئی بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے مختلف گھرانوں میں تعزیت، فاتحہ خوانی اور عیادت کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری محمود ریاض، ضلعی رہنما ڈاکٹر حیات اللہ، رفیع اللہ آغا، محمد اسماعیل خان، علاالدین صاحب، عبدالرحیم خان، عبیداللہ بریالئی، سیف اللہ افغان، حاجی ظہور کاکڑ، نصیب اللہ خان اور محمد اسلم خان بھی ان کے ساتھ تھے۔ پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے مختلف دیہات اور گھرانوں کے دورے کے دوران فاتحہ خوانی اور عیادت کرتے ہوئے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پشتونخوا وطن کے تمام علاقوں پر شعوری طور پر دہشتگردی، لاقانونیت اور بدامنی مسلط کرکے پشتون افغان ملت کی نسل کشی جاری ہے انتخابات کے دوران خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے بم دھماکے اسی سازش کا حصہ تھے اور اس کا مقصد ہمارے غیور عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کرکے انہیں اپنی رائے کا حق استعمال کرنے سے روکنا تھا لیکن ہمارے غیور عوام نے اس سازش کو ناکام بنایا۔ پشتون افغان غیور ملت کے تمام سیاسی جمہوری قوتوں اور نمائندہ تنظیموں سمیت تمام ملت نے اس دہشتگردی، لاقانونیت اور بدامنی سمیت ملت کو درپیش سنگین مسائل سے نجات کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے غیور ملت نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور ان کی قیادت پر جس والہانہ انداز میں اعتماد کا اظہار کیا اور انتہائی خلوص ، محبت اور پیار و ملی جذبے کے ساتھ ہر علاقے میں پارٹی کا ساتھ دیا وہ ہم پر قرض ہے اور ہم اپنے غیور ملت کے اس قرض کی ادائیگی کو قومی فرض سمجھتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان دھماکوں میں جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی جلد سے جلد کی جائے پشتونخوانیپ اس معاوضے کی ادائیگی کے حق میں ضرور آواز بلند کرے گی۔

Recent Posts

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

28 mins ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

31 mins ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

49 mins ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

51 mins ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

1 hour ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

1 hour ago