رمضان شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میںماہ رمضان کی آمد گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے سبب شہری پریشان ہوگئے دوروز قبل 60روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 250فری کلو ہوگیا مٹر 100روپے کلو اب 200روپے کلو فروخت ہورہا ہے بھنڈی 300روپے کلو فروخت جاری ہے اسی طرح آلو پیاز سمیت تمام سبزیوں کے نرخوں کو پر لگ گئے اسی طرح بڑا گوشت 1100روپے چھوٹا گوشت2000روپے فی کلو فروخت جاری ہے اسی طرح مرغی کی قیمت فی کلو 650روپے فروخت جاری ہے پرائس کمیٹی ان کے خلاف کاروائی کے بجائے وہ اپنی منتھلی لے کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں شہریوں نے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ خدارا خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ ماہ رمضان کے دوران شہریوں کو سبزی اور گوشت سرکاری نرخ پر میسر ہو سکیں اور جو سرکاری نرخ سے اضافی پیسے لے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کوماہ رمضان کے دوران سستے داموں سبزی اور گوشت کی فراہمی ممکن ہوسکیں دنیا بھر میں مذہبی تہواروں کے دوران نرخ نصف سے بھی کم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ تہوار منانے والے اپنے خوشیاں منا سکیں ہمارے ملک میں ماہ رمضان شروع ہونے سے قبل قیمتوں کو پر لگ گئے جس کی وجہ سے عام شہری بہت پریشان ہیں حکومت اس کا نوٹس لے

. .

متعلقہ خبریں