پنجاب حکومت نے 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی منظوری دیدی


لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ان پراجیکٹس کا آغاز جلد ہوگا جب کہ مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی کیلئے آمادگی ظاہر کردی ہے۔
دوران اجلاس مریم نواز نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور نالج پارک اورآئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور 2 بنانے اور لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے تعلیمی اداروں، ائیرپورٹس،ریلوے اسٹیشنز اوربس اسٹینڈزپرترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز 2 ہفتے میں کردیا جائے گا، شہر میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

Recent Posts

زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کس نے کرایا؟ سابق ماڈل و اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے خود پر ہونے…

11 mins ago

موسمیاتی تبدیلیاں، بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور ہیٹ کے ویو کے بعدمعمول سے زیادہ…

42 mins ago

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی…

49 mins ago

کان کنی کے لئے پی پی ایل کا ایف ڈبلیو او کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے…

55 mins ago

حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری ،وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز نے نوٹس لے لیا

حب(قدرت روزنامہ)حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز میر علی…

1 hour ago