ہسپتال کے عملے نے غلطی سے نومولود کو آکسیجن کی بجائے ہنسنے والی گیس لگادی لیکن پھر نتیجہ کیا نکلا؟

کنبرا(قدرت روزنامہ) آسٹریلیا میں ایک نومولود کو ہسپتال کے عملے نے غلطی سے آکسیجن کی بجائے ہنسنے والی گیس لگا دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ دی مرر کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آسٹریلوی شہر سڈنی میں واقع بینکسٹون لڈکومب ہسپتال کے عملے کی غفلت سے13جولائی 2016ءکو پیش آیا تھا۔ عملے نے غلطی سے ’جان غنیم‘ نامی اس بچے کے منہ سے لگے پائپ کو آکسیجن کی بجائے نائٹروس آکسائیڈ سے جوڑ دیا تھا جس سے بچے کے جسم میں نائٹروس آکسائیڈ چلی گئی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے بچے کا پوسٹ مارٹم کرنے کی بعد اس کی لاش اس کے والدین یوسف غنیم اور سونیا غنیم کے حوالے کر دی۔ گزشتہ دنوں بھارت میں اسی طریقے سے ایک بچے کی موت واقع ہوئی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اسی ڈاکٹر کی نظروں سے گزری جس نے جان غنیم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پڑھ رکھی تھی۔ چنانچہ اس نے انکشاف کیا کہ جان غنیم کی موت کی اصل وجہ اس کو غلط گیس لگایا جانا تھا۔ اتنے سال بعد ہونے والے اس انکشاف کے بعد لڈکومب کورنرز کورٹ میں اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جان غنیم کی والدہ سونیا کا کہنا ہے کہ ”میں اس روز ہسپتال خالی ہاتھ گئی تھی اور سوچ رہی تھی کہ وہاں سے اپنا بچہ لیے واپس لوٹوں گی لیکن مجھے وہاں سے خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا تھا۔ اب اس انکشاف نے مجھے ایک بار پھر شدید تکلیف سے دوچار کر دیا ہے کہ میرے بچے کی موت عملے کی ایک سنگین غلطی کی وجہ سے ہوئی تھی۔“

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

1 hour ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago