15 روزے سے مہنگائی بڑھے گی، جمہوری مرچوں سے آنکھوں سے پانی اور کانوں سے دھواں نکلے گا، بڑا دعویٰ


کراچی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور سینیڑ فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 15ویں روزے سے مہنگائی مزید بڑھ جائے گی اور پھر حکومت کی کارکردگی سب کو پتہ چل جائے گی، جمہوری مزہ لینے کےلیے آپ تیار ہوجائیں، غریب آدمی کےلیے سبز مرچوں کا دام ڈبل سے ٹرپل ہو جائے گا تو جمہوری مرچوں سے آپ کی آنکھوں سے پانی نکلے گا اور کانوں سے دھواں بھی نکلے گا۔
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جیسے ہم دوربین سے چاند دیکھتے ہیں ویسے اس خوبصورت جمہوریت کو بھی دیکھ رہے ہیں، اس کی بھی آپ کو مبارک باد ہو۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ سب سے پہلے اس جمہوریت کی مبارک باد دینا چاہتا ہوں، جہاں تک سڑکوں پر آنے اور جانے کا سوال ہے شیخ وقاص میرا بھائی ہے۔ یہ غلط وقت پر آ گیا ہے۔ اس کو چاند پر حکومت بنانی پڑے گی۔ پاکستان میں تو حکومت بن نہیں رہی۔ جو آیا ہے اس نے بھی چنے کھانے ہیں، جو نہیں آیا ہے اس نے بھی چنے کھانے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے بھی چنے کھانے ہیں، آپ سب لوگ جمہوری چنے کھائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اب کسی کے پاس بھی زیادہ اسپیس نہیں ہے، جو حکومت میں بیٹھے ہیں ان کے پاس بھی اسپیس نہیں ہے۔ جو باہر ہیں ان کے پاس بھی اسپیس نہیں ہے۔ ان کا 9مئی کا بے رحم احستاب شروع ہونے والا ہے، کسی ایکٹ کو بدلنا پڑاتو بدلا جائے گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کا اچھا بیان ہے کہ آپ 9 مئی کی مذمت بھی کریں اور اس سے اپنے آپ کو دور بھی رکھیں، ٹیسٹ کیس صرف رمضان المبارک ہے،آج پہلا روزہ ہے۔ پہلے روزے کی قیمتیں آپ اپنے پاس لکھ لیں، یاد کر لیں جو 15 ویں روزے دگنی ہو جائیں گی، اس حکومت کی کارکردگی آپ کو 15 دن میں پتہ چل جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پرائیوٹائزیشن ہونی ہے، آئی ایم ایف سے بات چیت ہونی ہے۔ بجٹ پر بات چیت ہونی ہے، پرائیوٹائزیشن سے پاکستان کی طبعیت تھوڑی سی بہتری کی طرف چل پڑے گی،32 ہزار روپے اوسط تنخواہ ہے،50 ہزار روپے میں ایک آدمی زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ آئی ایم ایف جب آپ کے پاس ری اسڑکچرنگ پلان لے کر آئے گی،32 ہزار روپے میں بجلی، گیس بل ، پٹرول ، ڈالر ، کھانا، پینا، روزگار ،مجھے بتائیں کیسے ہو گا، آپ نے سارے صوبوں میں سب کو جگہ دے دی ہے۔ جب مہنگائی ایک لاکھ اسی ہزار کے حساب سے ہوگی، تو وہ آدمی پچاس ہزار میں کیسے رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سارے صوبوں میں سب کی اپنی حکومت ہے۔ اب ان کی کارکردگی ایک بار پھر ہم آزمانا چاہتے ہیں۔ دیکھیں آصف زرداری نے شہباز شریف کو آئن اسٹائن ایسے ہی نہیں کہا۔ وہ تجربے کرتا تھا، کبھی فیل ہوتا تھا اور کبھی پاس ، تو تجربہ گاہ توہم چلا رہے ہیں،کسی کو انصاف ملا ہے،جو سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں۔

Recent Posts

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

2 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

7 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

13 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

20 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

25 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

33 mins ago