اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی آصف بھٹو کو خاتون اول کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس بارے میں آئین و قانون کیا کہتا ہے؟ تففصیلات سامنے آگئیں۔
ایکسپریس کے مطابق آصف علی زرداری کے فیصلے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کیونکہ ماضی میں خاتون اول قرار دی گئی خواتین سابق صدور یا وزرائے اعظم کی اہلیہ رہی ہیں۔خاتون اول اہلیہ کی جگہ بیٹی ہو سکتی ہے یا نہیں، اس بات کی ایکسپریس نیوز نے کھوج لگائی تو معاملہ سامنے آیا کہ صدرمملکت خاتون اول کا درجہ اپنے گھر کی کسی بھی خاتون کو دینے میں بااختیار ہیں اور اس میں کوئی قانونی قدغن بھی نہیں ہے۔
آئین اور قانون کے مطابق صدر کو ملنے والی تمام مراعات سے فیملی کے تمام ممبران مکمل مستفید ہو سکیں گے، بچے، اہلیہ اور دیگر ممبران کو سرکاری رہائش گاہ اور ہوائی جہاز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ صدر کو ملنے والی مراعات بھی خاندان پر لاگو ہوں گی۔
وسری جانب وزارت داخلہ کی طرف سے جاری وارنٹ آف پریسیڈنس میں بھی فرسٹ لیڈی یا فرسٹ ہسبینڈ کا کوئی ذکر نہیں البتہ کسی سرکاری عہدیدار کو وزیر کا سٹیٹس دینا وزیر اعظم کا اختیار ہے۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…