ملکی تاریخ میں پہلی بار سویلین حکومت میں سینیٹ غیرفعال ہو گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملکی تاریخ میں پہلی بار سویلین حکومت میں سینیٹ غیرفعال ہو گیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی ریٹائر ہو گئے .
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صادق سنجرانی اور مرزاآفریدی کی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ خالی ہو گیا .

سینیٹ رولز میں چیئرمین سینیٹ سپیکر پیٹرن نہ ہونے کے باعث سینیٹ کا کوئی سربراہ نہیں،چیئرمین سینیٹ کو سپیکر طرز کا اختیار دینے کی سینیٹ رولز میں ترمیم سے متعلق تجویز پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا، الیکشن کمیشن نے 2اپریل کو سینیٹ الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں