جام کمال نے اربوں روپے کے متعدد ترقیاتی اسکیمات کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اربوں روپے کے متعدد ترقیاتی اسکیمات کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے 7 بلین روپے مالیت کی 135 سڑکوں کی اسکیمات پر عملدرآمد کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلی نے لائیوسٹاک کے شعبے کی 114 اسکیمات جن کی مالیت 1.7 بلین روپے ہے پر عملدرآمد کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی ہے جس میں حکومت کے مختلف بریڈنگ فارمز اور ڈیری فارمز کو جدید خطوط پر استوار کرنا بھی شامل ہے۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ نے 5 اضلاع میں کم لاگت ہاؤسنگ سکیم کی تعمیر اور اس منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔ جبکہ محکمہ اطلاعات کی پہلی سمارٹ بلڈنگ جس کی کل لاگت 10 کروڑ روپے ہے پر عملدرآمد کے لئے فنڈز کی منظوری بھی وزیراعلی نے دے دی۔اس کے علاوہ ایک ارب روپے کی لاگت سے ڈیزاسٹر ویلیجز کے قیام کے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔وزیر اعلی نے ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری اور نگرانی کے لیے 6 چیک پوسٹس کے قیام کے لیے فنڈز کی اصولی منظوری دے دی اور صوبے کی پہلی قرآن اکیڈمی جس کی لاگت 10 کروڑ روپے ہے پر عملدرآمد کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کوئٹہ کے 10 کالجز میں ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی، اس سے قبل وہ اضلاع جہاں کالجوں کی سہولت مہیا نہیں تھی وہاں نئے ڈگری کالجز کے قیام کے لیے فنڈز کی منظوری پہلے ہی دے دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ کھیل کی 1 ارب روپے کی مالیت کی 114 اسکیمات پر عملدرآمد کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی جن میں اسپورٹس کمپلیکس قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں گوکارٹ ٹریک کے منصوبے بھی شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے غربت کے خاتمے کے پروگرام کے لیے 1 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے اس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو چنگ چی رکشہ فراہم کئے جائیں گے۔

Recent Posts

پاکستانی سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو اہم غیر ملکی ٹیم نے کوچ رکھ لیا

لندن (قدرت روزنامہ )پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے انگلینڈ میں کوچنگ کی…

1 min ago

محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کیلئے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں…

3 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مسترد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر…

19 mins ago

لاہور میں مرغی کا گوشت 37 روپے فی کلو مہنگا،شہریوں کا احتجاج

لاہور(قدرت روزنامہ)مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا، مہنگی سبزیوں اور پھلوں کے…

25 mins ago

ملاقات نہیں ہوئی تو کیسے پتہ چلا کہ برے حالات میں رکھا گیا ہے؟جسٹس جمال مندوخیل کا وکلا سے استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے معاملے پر دائر…

31 mins ago

کوئٹہ/وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد ‘ٹریفک مکمل بند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف آمد کوئٹہ/ٹریفک مکمل بند ۔وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد…

35 mins ago