لاہور میں مفت وائی فائی منصوبہ کب شروع ہوگا؟آئی ٹی سٹی سمیت کئی بڑے منصوبوں کا اعلان


لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کے دارالحکومت میں آئی ٹی سٹی سمیت کئی بڑے منصوبوں کا اعلان کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہر میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی منظوری دے دی۔
لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی منصوبوں کا آغاز جلد ہوگا۔ علاوہ ازیں مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کے لئے آمادگی ظاہر کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو دفاتر بنانے کے لئے مدعو کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔ پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لئے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔ انہوں نے ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لئے فوری رابطوں کی ہدایت جاری کردی ہے۔مریم نوازشریف نے لاہور نالج پارک اورآئی ٹی سٹی کے قیام کے لئے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ علاوہ ازیں لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ شہر میں 10 مقامات پر فری وائی فائی پراجیکٹ کا آغاز 2 ہفتے میں کردیا جائے گا۔ لاہور میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں، ایئرپورٹ،ریلوے سٹیشن اور بس سٹینڈ پر ترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
بڑے منصوبوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں سی ای اوسی بی ڈی عمران امین نے آئی ٹی سٹی اورلاہورنالج پارک پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈڈی،سیکرٹری ہاو¿سنگ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،سی او اوبریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ ڈی جی ایل ڈی اے،چیئرمین پی آئی ٹی بی اوردیگرمتعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

8 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

8 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

8 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

8 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

8 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

8 hours ago