اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حباء فواد کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے حباء فواد کا نام نوفلائی لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن، درخواست گزار وکیل قیصر امام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار کا نام نوفلائی لسٹ میں شامل نہیں ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے بیرون ملک جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں، درخواست گزار وطن واپسی پر بیان حلفی دے کہ اسے بیرون ملک جانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…