کراچی پولیس نے طویل عرصے سے 3 لاپتہ شہریوں کا سراغ لگالیا


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے 12 سال سے لاپتہ شہری سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی کے لئے کارروائیاں جاری رکھنے اور شہریوں کی تصاویر عوامی مقامات پر لگانے کا حکم دیدیا۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو 12 سال سے لاپتہ شہری سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے طویل عرصے سے 3 لاپتہ شہریوں کا سراغ لگا لیا اور لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹس عدالت میں جمع کرا دیں۔رپورٹ میں کہا کہ آفتاب احمد بروہی مقدمے میں نامزد تھا اور اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ آفتاب کا سراغ ملنے پر اہلخانہ نے خوشی کا اظہار اور عدالت کا شکریہ ادا کیا۔
بوٹ بیسن سے لاپتہ حسن علی مگسی اور زردار خان پولیس کو مطلوب تھے دونوں شہری بازیاب ہو کر گھر واپس آگئے۔ لاپتا شہری نور محمد کی جانب سے اہلخانہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اہلخانہ نے بتایا کہ نور محمد 12 سال سے لاپتہ ہے، اب تک پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ متعدد جے آئی ٹیز کے اجلاس ہوئے ہیں اور حراستی مراکز کو خطوط بھی ارسال کیے گئے ہیں۔دوران سماعت قدیر نامی شہری نے کہا کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں میرا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر غلطی سے لکھا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بار بار فون کالز کر کے تنگ کیا جاتا ہے، ان کی وجہ سے مجھے آفس سے بھی وارننگ ملی ہے۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس میں شناختی کارڈ نمبر کامران نامی شہری کا لکھنا تھا غلطی سے قدیر کا لکھا گیا۔عدالت نے نور محمد، حبیب خان، سید نوید سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی کے لئے کارروائی جاری رکھنے اور ٹریول ہسٹری حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے لاپتا شہریوں کی تصاویر عوامی مقامات پر لگانے کا بھی حکم دیدیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

ماں نہ بننے پر کیا مشکلات پیش آئیں؟ اداکارہ کا پہلی بار انکشاف

اداکارہ دیا مرزا کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ممبئی(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر مشہور اداکاروں…

6 mins ago

باکسر محمد علی کے پوتے کا مکہ مکرمہ میں حیران کن تجربہ

والدہ اور گھر والوں کو بھی حرم شریف لانے کی خواہش کا اظہار کر دیا…

19 mins ago

کرکٹرز بھی اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل کھیلنے والی ٹیم کی سپورٹ میں بول اُٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ)اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کی سپورٹ میں قومی…

32 mins ago

آئرلینڈ کیخلاف شکست؛ رمیز راجا نے بھی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی آئرلینڈ…

44 mins ago

کوئٹہ کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول مہنگے فروخت ہونے لگے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول اوپن مارکیٹ سے…

59 mins ago

راحیلہ درانی کی گزشتہ روز ٹراما سینٹر سول اسپتال آمد، فائرنگ سے زخمی خاتون ٹیچر کی عیادت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی گزشتہ روز سول اسپتال ٹراما سینٹر آمد۔…

1 hour ago