بلوچستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی صوبائی حکومت کی ترجیحات ہیں، گہرام بگٹی

سبی(قدرت روزنامہ)مشیر بلدیات بلوچستان وجمہوری وطن پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کے کونے کونے میں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ بلوچستان بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی مسئلہ مسائل حل ہوں گے موجودہ صوبائی حکومت کی بہترین کارکردگی کسی سے پوشیدہ نہیں سبی سمیت بلوچستان بھر میں میونسپل کمیٹیاں صاف ستھرا ماحول کی فراہمی یقینی بناکر محکمہ بلدیات کی ترقی عوام کی خوشحالی میں رول پلے کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی آرگنائزر سبی خان بشیر خان باروزئی کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی آرگنازئر میر ابراہیم جان لہڑی، ڈپٹی آرگنازئر چیف آف بٹ محمد عظیم بٹ صوبائی آرگنائزر میر شمس کرد، ضلعی سبی کے ڈپٹی آرگنائزر سردار عبدالکریم شاہین، معروف قانون دان محمد رشید بھی موجود تھے قبل ازین ضلعی آرگنائزر خان بشیر خان باروزئی نے سبی میں جمہوری وطن پارٹی کی کارکردگی ممبرسازی انٹر پارٹی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی جبکہ میونسپل کمیٹی سبی کی صفائی مہم و دیگر اہم مسائل پر بھی گفتگو کی گئی اس موقع پر مشیر بلدیات بلوچستان وجمہوری وطن پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے روز اول سے اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لارہی ہے دستیاب وسائل میں رہ کر بلوچستان کے کونے کونے میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوگا اور ان منصوبوں کے دوررس نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان بھر میں ہم نے جو وعدے کیے ان کو پورا کررہے ہے کیونکہ ہم وعدے نہیں کرتے بلکہ عملی کام کرکے عوام کے دلوں میں جگہ بناتے ہیں۔ مشیر بلدیات بلوچستان وجمہوری وطن پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان تیزی کے ساتھ ترقی خوشحالی کی جانب گامزں ہے تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی رابط سٹرکوں کی تعمیر کے لئے بہتر حکمت عملی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے آج بلوچستان کے ایسے کئی اضلاع ترقی کی جانب گامزن ہوچکے ہے جس کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ نہیں دی گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں عوام کی خدمت کا تسلسل پانچ سالوں تک برقرار رکھیں گے ہم نے کبھی کرسی کی سیاست نہیں کی بلکہ عوام کی خدمت اور عوامی مسئلہ مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی علاقائی مسائل کے خاتمہ عوام کی خوشحالی کے لئے دن رات اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلارہے ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

14 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

19 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

33 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

40 mins ago

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

50 mins ago

ورلڈکلچر فیسٹیول: اطالوی فنکارہ کا کٹھ پتلی ڈرامہ، بغیر مکالموں کے کہانی بیان کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی…

1 hour ago