چین نے پاکستان کو سی پیک کے 5 نئے کوریڈورز بنانے کی پیشکش کردی، احسن اقبال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے جس سے نوکریاں پیدا ہوں گی۔ پیداوار کے وہ ذرائع جو مضبوط سمجھے جاتے تھے ان کی جگہ ٹیکنالوجی کے شعبوں نے لے لی ہے۔ ہم نے سی پیک پر چین کا اعتماد دوبارہ حاصل کیا ہے۔ چین نے سی پیک کے 5 نئے کوریڈور بنانے کی پیشکش کی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اللہ شکر ادا کرتا ہوں، میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ چوتھی بار منصوبہ بندی کا وزیر بنا ہوں، ہر بار اس وزارت میں کام کیا لیکن سیاسی عدم استحکام نے منصوبوں کو نقصان پہنچایا۔ چین، بنگلہ دیش، انڈیا اور ترکی میں سیاسی استحکام نے اہم کردار ادا کیا، سیاسی استحکام اور پالیسوں کے تسلسل تک ہم ترقی نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پینشن اور دفاعی بجٹ کی وجہ سے ہمارا بجٹ قرضوں پر چل رہا ہے۔ مزید قرضے لیکر ہم اخراجات کر رہے ہیں جو قابلِ قبول نہیں، قرضوں کی ادائیگی کے لیے پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔ ہمارے مستقبل کا انحصار ملکی برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر کا سفر 7 برس میں کرنا ہے۔ پاکستان کی ترقی کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ہمارا چیلنج اگلے 5 برس میں 2047 کے لیے ایسی بنیاد ڈالنا ہے کہ ہمارا نوجوان بھارت کے مقابلے میں ترقی میں فخر محسوس کرسکے۔ اپوزیشن سے درخواست ہے کہ انتخابات کا عمل گزر چکا ہے، اپوزیشن مثبت تنقید کرے لیکن سیاسی انتشار پھیلانے نہیں دیا جائے گا۔ اپوزیشن کو ترقیاتی منصوبوں میں شمولیت اور آراء پیش کرنے درخواست دیتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کفایت شعاری کریں گے، ہم پر 75 سو ارب کے قرضہ جات ہیں، ہم پر سب سے بڑا بوجھ قرضوں کا ہے، ہم پر صرف پینشن کا بوجھ 800 ارب روپے کا ہے۔ پی ٹی آئی نے ملکی تاریخ کے 80 فیصد قرضے لیے اور ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ 2047 تک کے نوجوان کو مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان بنا کردیں۔

Recent Posts

امریکی صدر جو بائیڈن نے شکست تسلیم کر لی، 20 جنوری کو اقتدار کی پر امن منتقلی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کملا ہیرس…

4 hours ago

الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کا الزام: حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر جرمانہ عائد

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی پاکستان(جےآئی پی) کے…

4 hours ago

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…

9 hours ago

پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…

9 hours ago

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…

10 hours ago

شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…

10 hours ago