وزیر اعظم شہباز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایک ملاقات میں انہیں سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے سعودی قیادت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بطور وزیر اعظم دوبارہ انتخاب پرخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نیک خواہشات پران کا شکریہ ادا کیا۔
دورہ سعودی عرب کی دعوت دیتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی قیادت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے ہمیشہ قابل اعتماد پارٹنر رہے گا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خصوصی برادرانہ تعلقات کے ضمن میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی سفیر پہلے سفیر ہیں جن کا وہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد استقبال کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ ہر آزمائش پر پورا اترنے والے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند، اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا ان کی حکومت کی ترجیح ہو گی، جس میں پاکستان میں منصوبوں کے لیے سعودی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کا دائرہ کار بڑھانے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا، جس سے پاکستانی عازمین حج کو سہولت ملے گی۔

Recent Posts

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

7 mins ago

حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

10 mins ago

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

29 mins ago

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

43 mins ago

سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے،…

47 mins ago

بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نےبغیراجازت حج کرنے پر جرمانےشروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بلا اجازت…

1 hour ago