صوبہ کی جدوجہد میں خواتین نے کردار اداکیا ہے،لشکری رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے متحرک طلباء رہنماء بانک ہانی بلوچ کی ناگہانی وفات پر متاثرہ خاندان،طلباء وسیاسی کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانک ہانی بلوچ کی وفات سے بلوچستا ن ایک سیاسی ذہن رکھنے والی طالبہ سے محروم ہوا ہے، صوبے کی محکومی و محرومی کے خاتمے کیلئے اپنی زندگیاں وقف کرنے والی خواتین قومی مسائل میں عدم دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے ایک مثال ہیں۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے متحرک طلباء رہنماء بانک ہانی بلوچ کی ناگہانی وفات کو بلوچستان کیلئے نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانک ہانی بلوچ کی وفات سے بلوچستا ن ایک سیاسی ذہن رکھنے والی متحرک طالبہ سے محروم ہوا۔بانک ہانی بلوچ جیسی سیاسی کارکنوں نے بلوچستان کی قومی محکومی و محرومی کے خاتمے کیلئے اپنی زندگیاں وقف کرکے ثابت قدم ہوکر جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ان کی جدوجہد صوبے کے قومی مسائل میں عدم دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے مثال اور ان کیلئے لمحہ فکریہ ہے جو ذاتی مفادات اور وقتی اقتدار کیلئے زندگی گزاررہے ہیں۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے اپنے ٹوئٹ میں بانک ہانی بلوچ کو خراج عقیدت اور ان تمام خواتین سیاسی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو پسماندہ صوبے میں اپنے رسم،وروا ج، پردے کا خیال رکھتے ہوئے جدوجہد کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 70 سالہ طویل جدوجہد میں بلوچستان کی خواتین نے جو کردار ادا کیا ہے ان کا کردار باقی دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

30 mins ago

کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ آپریشن کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے…

37 mins ago

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

44 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

55 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

1 hour ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

2 hours ago