اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف ماڈل و اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کم عمری میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے ڈراما انڈسٹری میں کبھی اس طرح کے مسائل کا سامنا نہیں کیا۔
یشما گل حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی بطور ریڈیو جوکی (آر جے) کام کرنا شروع کردیا تھا، جہاں انہیں مسائل کا سامنا رہا۔یشما گل کا کہنا تھا کہ جب وہ بطور آر جے کام کر رہی تھیں، تب انہیں نامناسب رویوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ جس ریڈیو اسٹیشن پر وہ کام کرتی تھیں، وہاں کے میک اپ آرٹسٹ نے انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔اداکارہ کے مطابق ایک دن جیسے ہی وہ میک اپ کروانے کمرے میں گئیں تو میک اپ آرٹسٹ ان کے انتہائی قریب آگئے اور انہوں نے نامناسب انداز میں چھونے لگے، جس پر انہوں نے وہیں رونا شروع کردیا۔
یشما گل کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت کم عمر تھیں، اس لیے انہیں چیزوں اور باتوں کا درست انداز میں علم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا اور انہیں ایسے مسائل پر کیا کرنا چاہیئے۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ ہوا تو وہیں کام کرنے والی ایک سینیئر خاتون نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ (ایچ آر) میں جاکر اس کی شکایت کردیں۔
یشما گل کا کہنا تھا کہ جب وہ ایچ آر میں داڑھی شخص کے پاس گئیں تو انہوں نے شکایت پر نوٹس لینے کے بجائے انہیں دیکھ کر ان کے لباس پر فقرے کسے اور کہا کہ آج کل کے بچوں کو بھی دیکھنا چاہیئے کہ وہ کس طرح کا لباس پہن رہے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق ایچ آر کے شخص کی باتیں سن کر ایک بار پھر وہ رونے لگیں اور انہیں سمجھ نہیں آیا کہ وہ کیا کریں، اس لیے پھر انہوں نے وہاں سے ملازمت چھوڑ دی اور اپنی آخری تنخواہ تک وہاں سے نہ لی۔یشما گل نے بتایا کہ تین سال قبل ایچ آر کے داڑھی والے شخص نے انہیں فیس بک پر میسیج کرکے اپنی غلطی پر معافی مانگی تھی۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ انہیں ڈراما انڈسٹری یا شوبز میں کبھی جنسی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، البتہ ان کے ساتھ ریڈیو میں کام کرتے وقت نامناسب واقعہ پیش آیا تھا۔اگرچہ یشما گل نے ریڈیو میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق کھل کر بات کی لیکن انہوں نے کسی بھی شخص یا ریڈیو چینل کا نام نہیں لیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…