وزیراعلیٰ نے پنجاب میں فری وائی فائی اور 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور 2 کی منظوری دیدی


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں فری وائی فائی اور ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ارفع کریم ٹاور 2 کی منظوری د یتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے، پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لئے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے آئی ٹی سٹی اور لاہور نالج پارک پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ مریم نواز نے لاہور میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔
لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا، مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کر دی، وزیراعلیٰ نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے، پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لئے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔
مریم نواز نے ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لئے فوری رابطوں کی ہدایت کی اور لاہور نالج پارک اور آئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کر دی، اجلاس کے دوران وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں فری وائی پائلٹ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیتے ہوئے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
شہرمیں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز دو ہفتے میں کر دیا جائے گا، صوبائی دارالحکومت میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے، تعلیمی اداروں، ایئرپورٹ، ریلوے سٹیشن اور بس سٹینڈ پر ترجیحا فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، وزیراطلاعات و ثقافت عظمی بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق نے شرکت کی، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاوسنگ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، چیئرمین پی آئی ٹی بی اوردیگرمتعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Recent Posts

وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے رابطہ کرکے وہاں…

40 mins ago

میں نے خود شمعون عباسی کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا، شیری شاہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اداکار و…

46 mins ago

ریچا چڈھا کا ‘ہیرامنڈی’ کیلئے 99 ری ٹیک دینے کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے سنجے…

54 mins ago

آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاک افغان بارڈ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات…

1 hour ago

جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت…

2 hours ago