صحافیوں کو ہراساں کرنے کا کیس، تحریری حکمنامہ جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، 4 صفحات پر مشتمل حکمنامہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں پر حملوں سے متعلق ایف آئی اے اور پولیس کی رپورٹس تسلی بخش نہیں ہے، ایف آئی اے اور پولیس دوبارہ تفصیلی رپورٹس جمع کرائیں۔
تحریری حکمنامے کے مطابق سپریم کورٹ یا رجسٹرار نے کسی صحافی کے خلاف کارروائی کا نہیں کہا، ایف آئی اے کے صحافیوں کو جاری نوٹسز میں عدلیہ کا نام غلط استعمال کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے نوٹسز سے غلط پیغام گیا کہ سپریم کورٹ صحافیوں کیخلاف کارروائی کرا رہی ہے۔
تحریری حکمنامے میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے، پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے وکیل نے جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھایا تھا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل صلاح الدین کے مطابق جے آئی ٹی میں خفیہ ایجنسیوں کے افراد شامل نہیں ہوسکتے، بیرسٹر صلاح الدین نے ایک صحافی پر ایف آئی آر کا ذکر کیا جس میں غلط دفعات لگائی گئیں۔
تحریری حکمنامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے ایف آئی آر میں غلط دفعات کا اعتراف کیا، صحافیوں کے مقدمات سے متعلق تفصیلی جواب آئندہ سماعت سے قبل جمع کرایا جائے، کیس کی مزید سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔

Recent Posts

کرغزستان میں ہنگامے، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف، ویڈیو بیان جاری کردیا

بشکیک (قدرت روزنامہ) کرغزستان کے دارالحکومت میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی…

4 mins ago

حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانیکا عندیہ دے…

4 mins ago

بھارتی اداکارہ ندھی سیٹھ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے…

7 mins ago

سعودی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو، نیم برہنہ ماڈلز کی کیٹ واک

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد…

20 mins ago

آئی پی ایل میچ کے نتیجے نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو آبدیدہ کر دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ اب اپنے اختتام کی جانب…

22 mins ago

نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کا دورہ بشکیک ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں غیرملکی طالبہ و طالبات پر مقامی افراد…

29 mins ago