پی ایس ایل 9، ملتان سلطانز کی برتری کیساتھ راؤنڈ مقابلوں کا اختتام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سُپر لیگ نائن میں کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز اور ملتان سلطانز کے میچ کے ساتھ ہی راؤنڈ کے مقابلوں کا بھی اختتام ہوگیا، ملتان سلطانز 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی، دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا تین پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخری چھٹا نمبر رہا . ایونٹ میں راؤنڈ میچوں میں 30 میچز کھیلے گئے، ہر ٹیم نے ڈبل راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے سے میچز کھیلے .

ملتان سلطانز نے دس میں سے سات جیتے اور تین ہارے، 14 پوائنٹس کے ساتھ وہ ٹاپ پر رہی، دوسری پوزیشن پشاور زلمی نے حاصل کی جس نے دس میں سے چھ میچز جیتے، تین ہارے جبکہ اُس کا ایک میچ بے نتیجہ رہا، زلمی کے 13 پوائنٹس رہے . اسلام آباد یونائیٹڈ نے گیارہ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، اُس نے دس میں سے پانچ میچ جیتے، چار ہارے، ایک فیصلہ کن ثابت نہ ہوسکا . کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، پوائنٹس تو اُس کے بھی گیارہ رہے مگر نیٹ رن ریٹ کم ہونے کے سبب وہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے نیچے رہی، کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے بھی دس میں سے پانچ میچ جیتے، چار ہارے اور ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا . کراچی کنگز کی آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچوین پوزیشن رہی جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا تین پوائنٹس کے ساتھ چھٹا اور آخری نمبر آیا . پلے آفس میں کوالیفائر ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا جبکہ پہلا ایلیمینٹر اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں