شریا گھوشال کا عالیہ بھٹ کی گلوکاری پر طنزیہ وار


ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنی فلم ‘ہمٹی شرما کی دلہنیا’ میں گلوکاری کرنے پر طنز کیا ہے۔
سال 2014 میں بالی ووڈ فلم ‘ہمٹی شرما کی دلہنیا’ ریلیز ہوئی تھی جس میں عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ شکلا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اس فلم کا گانا ‘سمجھاواں’ بہت ہٹ ہوا تھا جسے شریا گھوشال اور ارجیت سنگھ نے گایا تھا، بعدازاں فلمسازوں نے اس گانے کا اَن پلگ ورژن بھی تیار کیا تھا جس کے لیے عالیہ بھٹ نے بھی اپنی آواز میں یہ گانا گایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران شریا گھوشال سے پوچھا گیا کہ کیا اُنہیں اداکاروں کی فلموں میں گلوکاری سے کوئی پریشانی ہوتی ہے؟
اس سوال کے جواب میں شریا گھوشال نے کہا کہ میرے ساتھ ایسا صرف ایک بار ہوا ہے، میرا گانا ‘سمجھاواں’ جو میں نے فلم ‘ہمپٹی شرما کی دلہنیا’ کے لیے گایا تھا، اس گانے کو دوبارہ عالیہ بھٹ کی آواز میں تیار کیا گیا۔
شریا گھوشال نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ لوگ فلموں کی پروموشن کے لیے ایسا کرتے ہیں، اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ صرف پیسے کمانے کا ایک نیا طریقہ ہے۔
گلوکارہ نے عالیہ بھٹ کی گلوکاری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ گانے کی گلوکاری چاہے کوئی بھی کرلے لیکن گانے کا اصل کریڈٹ ہمیشہ ساتھی گلوکار ارجیت سنگھ اور میرے پاس ہی رہے گا اور مداح بھی گانے کو ہمیشہ اصل گلوکاروں سے ہی پہچانیں گے۔
انہوں نے نئی خواتین گلوکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے، میں جب بھی کسی نئی خاتون گلوکارہ کا گانا سُنتی ہوں اور اگر مجھے اُس گلوکارہ تک رسائی حاصل ہوتی ہے تو میں فون کرکے اُس گلوکارہ سے بات کرتی ہوں اور پھر جہاں کوئی کمی ہوتی ہے وہ بتاتی ہوں اور ساتھ ہی تعریف بھی کرتی ہوں۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی مانگ لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹول میں پیش آنے والے واقعے…

3 mins ago

پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو،…

23 mins ago

کراچی میں منشیات فروش گینگ کی خاتون رکن گرفتار، آئس برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) ایس آئی یو پولیس نے جمشید روڈ پٹیل پاڑا فاطمہ بائی اسپتال کے…

31 mins ago

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

53 mins ago

ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…

1 hour ago

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

1 hour ago