آئی ایم ایف سے ملکی تاریخ کا سب سے طویل مدت پروگرام لینا چاہتے ہیں، وزیرخزانہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے تاریخی طویل مدت کا پروگرام لینے کا خواہاں ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے کوٹے کے حساب سے بڑا پروگرام لینے کی کوشش کرے گا۔ ملکی تاریخ کا سب سے طویل مدت کا پروگرام لینے کے خواہاں ہیں۔
وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تسلسل سے ہی معاشی نظم و ضبط رہے گا۔ معیشت کی بہتری آئی ایم ایف سے زیادہ ہماری حکومت کا ہدف ہے۔ آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ آئی ایم ایف نے موجودہ پروگرام کی آخری قسط میں 1.1 ارب ڈالردینے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کا ابتدائی خاکہ تیار کر رہے ہیں۔ معاشی استحکام آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کا مشترکہ ہدف ہے۔ قرض پروگرام کے ساتھ ماحولیات کی فنڈنگ پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ ماحولیات کی بہتری کےلیے آئی ایم ایف کچھ ممالک کو کوٹے سے زیادہ قرض دیتا رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نگراں حکومت نے اچھا کام کیا ہے۔ ٹیکس آمدن کو ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکس نظام میں شفافیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قومی آمدنی میں ٹیکسوں کا حصہ 10 فیصد تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

Recent Posts

احتجاج رنگ لے آیا، ٹمبر کنسائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کی بندرگاہ پر درآمد شدہ لکڑی کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکے جانے کے…

7 mins ago

سی پیک پر 25.4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے، چینی قونصلر

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 11برسوں میں سی پیک منصوبے میں 25.4بلین امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ…

12 mins ago

جامشورو کا کوئلے سے چلنے والا 660 میگاواٹ منصوبہ تیار

کوٹری(قدرت روزنامہ)کوئلے سے چلنے والا 1320میگاواٹ کول فائرڈ پاور پروجیکٹ جامشوروکا 660 میگاواٹ منصوبہ مکمل…

19 mins ago

ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں برس کے آخر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد…

32 mins ago

چین میں مقبول ہونے والی ایک متنازع ورزش نے شہری کی جان لے گئی

چونگ چنگ(قدرت روزنامہ)چین میں ایک شہری متنازع قسم کی ورزش کرتے ہوئے جان کی بازی…

42 mins ago

کئی گھنٹے فیکٹری میں گزارنے کے بعد بابر اعظم اور رضوان نے نئے بیٹ بنوا لیے

لیڈز(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان…

45 mins ago