لاہور ہائیکورٹ؛سنی کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ہائی کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے استدعا کی کہ ہمیں جواب دینے کے لیے مہلت دی جائے، مخصوص نشستوں پر کچھ ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے، باقی نشستوں کی حد تک ہم جواب فائل کردینگے مہلت دی جائے۔
درخواست گزار وکیل نے دلائل دیے کہ یہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے اس پر حکم امتناع دیا جائے، ہم نے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے لیے چار خطوط لکھے، لیکن الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں دینے کے بجائے درخواست کو ابتدائی طور پر سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق جیتنے والے امیدواروں کے حساب سے مخصوص نشستیں سیاسی جماعت کو ملیں گی، الیکشن کمیشن نہ تو ٹریبونل ہے نہ عدالت، دیگر سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیاجائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 سے 100 فیصد اضافہ کیا جائے، بی این پی عوامی

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدار کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا…

10 mins ago

بلوچستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے مشترکہ آواز اٹھانا ہوگی، سعدیہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)لاپتہ سلمان بلوچ کی ہمشیرہ سعدیہ بلوچ نے کہا ہے بلوچستان میں سب سے…

23 mins ago

کرغستان میں پھنسے بلوچستان کے طلبہ کیلئے صوبائی حکومت نے فوکل پرسنز مقرر کردیے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری…

30 mins ago

حکومت نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی، قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک…

47 mins ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اب تک کتنا اضافہ ہوا ہے ؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال میں اب تک 5.46 ارب ڈالر…

54 mins ago

کےالیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیپرا نے کے الیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے…

1 hour ago