اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے فوج کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دو سالوں سے فوج کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں سول ملازمین کو 10 فیصد الاونس دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کو برابر لانے کیلئے دو سال بعد فوج کو 15 فیصد الاونس دیا جا رہا ہے۔ جس میں ایف سی اور رینجرز کو شامل کرنے کیلئے بھی وزیراعظم نے ہدایت کی ہے۔کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ سابق وزرائے اعلیٰ ججز و دیگر لوگوں نے سیکیورٹی کے لیے بے شمار لوگ اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں اس لیے اب کابینہ سمیت تمام لوگوں سے اضافی سیکیورٹی واپس لی جا رہی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کملا ہیرس…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی پاکستان(جےآئی پی) کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…