صحافی کو دھمکانے کا کیس: پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید پر فرد جرم عائد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے صحافی کو دھمکانے، جھگڑنے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینیٹر فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کر دی۔فیصل جاوید کے خلاف تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی، فیصل جاوید اپنے وکیل سردار مصروف کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل صفائی سردار مصروف نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پہلی تاریخ ہے، دستاویزات دیکھنے ہیں۔سول جج قدرت اللہ نے کہا کہ آج فیصل جاوید پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ ہے، عدالت نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فردجرم عائد کردی۔
عدالت نے فیصل جاوید کے خلاف کیس میں 13 مئی کو گواہان کے بیانات طلب کرلیے۔واضح رہے کہ 21 فروری 2024 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے میڈیا سے جھگڑے سے متعلق 2022 کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے تھے۔
فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کیا تھا، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے، کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی تھی۔عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی ہوگی۔
یاد رہے کہ فیصل جاوید کے خلاف 2022 میں تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر فیصل جاوید خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

Recent Posts

ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگایاجائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش…

7 mins ago

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

15 mins ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

1 hour ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

2 hours ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

2 hours ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف ٹیریان…

2 hours ago