کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں سے موسم سرد ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں 9، لورالائی میں 7 جبکہ پشین میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ زیارت اور کوئٹہ 2 جبکہ قلات 3 اور ژوب میں 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ، نوکنڈی اور بارکھان 7، دالبندین 10، پنجگور 13 اور خضدار میں 8 سینٹی گریڈ، گوادر 16، اورماڑہ 14 جبکہ پسنی اور جیونی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق سبی 11، تربت اور لسبیلہ میں 17سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں موسم کا احوال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے اٹک شہر اور گرد و نواح میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا، ماہ صیام میں بہترین موسم سے شہری خوش نظر آرہے ہیں۔
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…