پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، عمران خان


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئے گی۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے،الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی سیکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے یہ بھی جھوٹ ہے سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ادارے تباہ ہو چکے ہیں، انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا، ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا انھوں نے مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کر دی ہے، میری ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی وکلاء تک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہمارا پُرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا تھا آج تک اسے سزا نہیں ہوئی۔

Recent Posts

ہم کسی کی زور زبردستی نہیں مانتے، چاہے وہ ہمارا باپ ہی کیوں نہ ہو، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے…

7 mins ago

پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ آج کاروباری ہفتے کے…

15 mins ago

وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو آئی ایم ایف کے مطالبات کا گہرائی سے جائزہ لیکر جواب دینے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) اور ایف بی آر کے درمیان…

19 mins ago

انٹرا پارٹی انتخاب سے متعلق دستاویزات پرالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو سوالنامہ بھجوا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخاب سے…

33 mins ago

پاکستان کے 80 فیصد سے زائد علاقوں میں آج سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے 80 فیصد سے زائد علاقوں میں آج سے درجہ حرارت…

33 mins ago

آئی ایم ایف کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف )نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا…

38 mins ago