کیفین انسان کی مجموعی صحت کیلئے اچھی یا بُری؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیفین روزمرہ کے عام مشروبات یا ادویات میں پائی جاتی ہے۔ یہ چائے یا کافی کے کپ اور چاکلیٹ سے لے کر ان دوائیوں تک میں موجود ہوتی ہے جو آپ فلو کے دوران لیتے ہیں۔ درحقیقت کیفین ذہنی حسیاب کو متحرک کرنے والا دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مادہ ہے۔
تاہم جب کیفین زیادہ مقدار میں لے لی جائے تو اس کے انسانی صحت بالخصوص دل پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور اگر اسے متوازن مقدار میں لیا جائے تو یہ کئی ایک فوائد سے منسلک ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔
تغذیہ :(metabolic)
ایک تحقیق میں پایا گیا ہے کہ جن لوگوں کے خون میں کیفین کی مناسب مقدار ہوتی ہے، ان میں موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
ذہنی صحت:
کیفین ایک قسم کا محرک ہے۔ کئی لوگ صبح سویرے یا دوپہر کے وسط میں نہ صرف توانائی کے لیے بلکہ موڈ کو بہتر بنانے کے لیے کافی پیتے ہیں۔ کیسے؟ اصل میں کیفین ڈوپامائن کو متحرک کرتی ہے جو آپ کے دماغ میں ایک کیمیکل ہے جو خوشی، یا اچھے تجربے کے دوران خارج ہوتا ہے۔
اسپورٹس
کیفین کا فٹنس اور اسپورٹس کی کارکردگی میں کردار ایک مسلم شدہ رجحان ہے۔ یہ اکثر سپلیمنٹس پاؤڈرز میں مختلف مقداروں میں شامل کیا جاتا ہے جو کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
تاہم جیسا کہ اوپر بیان کیا جاچکا ہے، لوگوں کو محتاط رہنا چاہیے کہ کیفین کی مقدار متوازن سطح پر رہے، زیادہ مقدار میں لینے سے درجہ ذیل صحت کے مسائل جنم لے سکتے ہیں:
نیند کے مسائل
متلی یا پیٹ کی خرابی
سر درد
گھبراہٹ اور یا بے چینی
اضطراب محسوس کرنا

Recent Posts

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

3 mins ago

چیمپئنز ٹرافی ،بھارتی ٹیم کا آنے سے انکار، ’نیا آپشن‘ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…

13 mins ago

طلبا کی گرفتاریوں و حکومتی رویہ کی مذمت ، بلوچ،پشتون اتحاد سے سازشوں کو ناکام بنائیں،لشکری رئیسانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…

14 mins ago

پاکستان میں تیل و گیس کی پیدوار سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…

18 mins ago

عوام کو اب الف لیلیٰ کی کہانیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ، سربراہ سے محروم جماعتوں کا ہمیشہ یہی انجام ہوتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…

20 mins ago

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…

23 mins ago