چرچ میں منعقد کردہ جنازے کی تقریب ایک ڈرامہ نکلا، پادری طیش میں آگئے


لندن(قدرت روزنامہ)برطانیہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک پادری نے میت کی آخری رسومات اس وقت منسوخ کر دیں جب اسے پتہ چلا جنازے کی پوری تقریب محض ایک ڈرامہ ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لندن میں پیش آیا جہاں پادری فادر میک ہارڈی اپنے چرچ میں ایک وسیع و عریض جنازے کی رسومات انجام دینے آئے تھے تاہم جب وہ وہاں پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ تابوت خالی تھا اور سوگوار دراصل معاوضے پر لائے گئے اداکار تھے۔
جنازے کی تقریب میں گھوڑا گاڑی لائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ پرانے زمانے کی گاڑیاں اور پرانی اونچی ٹوپیاں پہنے سوگوار موجود تھے۔ یہ سب ایک مبینہ طور پر فوت شدہ نوجوان جس کا نام لارس زوبی تھا، کی آخری رسومات کے طور پر ظاہر کیا گیا تھا۔
تاہم رسومات شروع ہونے سے پہلے ہی فادر میک ہارڈی پر یہ انکشاف ہوا کہ لوریس نامی کوئی حقیقی مردہ ہے ہی نہیں اور کلائیڈ زوبی جس نے خود کو لارس کا بھائی ظاہر کیا تھا اور یہ تمام تقریب منعقد کی تھی، اس نے محض یہ صرف ڈرامہ کیا ہے۔
مبینہ کلائیڈ زوبی نے پادری سے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے بھائی لارس کی موت ہوگئی ہے۔ کلائیڈ نے اس حوالے سے موت کا ایک جعلی روسی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔ مزید تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگرچہ لارس زوبی نام کا فرد موجود ہے لیکن وہ لیٹویا میں ایک منجمد ڈیم کے قریب رہائش پذیر ہے اور زندہ ہے۔ مزید برآں اس کا کوئی بھائی کلائیڈ نام کا نہیں ہے۔
اس بڑے دھوکے کے بعد فادر میک ہارڈی نے جنازے کی تمام رسومات وہیں منسوخ کردیں ۔ فادر میک ہارڈی نے بتایا کہ جنازے کی درخواست تین یا چار ہفتے پہلے آئی تھی۔

Recent Posts

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

4 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

19 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

27 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

34 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

40 mins ago

فوجی سربراہان کی ملازمت میں توسیع سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر ہچکچا گئے، عمر ایوب کا سخت جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر فوجی سربراہان…

47 mins ago