اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل 2024ء کو ہوگی، اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسرز آج پبلک نوٹس جاری کریں گے، جس کے بعد کاغذات نامزدگی 15 تا 16 مارچ جمع ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 19 مارچ تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہوگی۔ 21 مارچ تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور پھر اپیلٹ ٹریبونلز 25 مارچ تک اپیلوں کو نمٹائیں گے، جس کے بعد 26 مارچ کو نظر ثانی فہرست اور 27 مارچ کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔
سینیٹ کی 48 نشستوں پر پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…