بھارت کشمیر کی سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں فوری ہٹائے، ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کی سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں فوری طور پر ہٹائے۔ میڈیا کو دی گئی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ کے عہدے کا چارج لے لیا ہے، جس کے بعد انہیں مختلف ایشوز پر بریفنگز دی جا رہی ہیں۔آنے والے دنوں میں وزیرخارجہ کی مصروفیات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے لیے تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ اقوام متحدہ اسرائیل کا ظلم بند کرائے ۔ غزہ میں ہونے والے مظالم پر تشویش ہے۔ امداد تقسیم کرنے کے مقامات پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ غیر انسانی حرکت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر نیشنل فرنٹ پر بھارتی پابندی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بھارت فوری طور پر کشمیر کی سیاسی جماعتوں پر سے پابندی ہٹائے ۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے یورپی یونین سے اہم اور وسیع تعلقات ہیں۔ جی ایس پی پلس ان تعلقات کا اہم جزو ہے۔ گزشتہ ہفتے فریقین کے سیاسی مذاکرات کا نواں دور ہوا۔ دونوں فریق مل کر تمام شعبوں میں کام جاری رکھیں گے۔ اس حوالے سے سب کمیٹی کا اجلاس 29 مارچ کو شیڈول ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ بھی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ امریکی کانگریس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے 11 مارچ کو بھارتی میزائل ٹیسٹ کو نوٹ کیا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو میزائل تجربہ سے پہلے آگاہ کیا۔ یہ آگاہی معاہدے کے مطابق 3 روز قبل نہیں دی گئی۔ معاہدے کے مطابق آگاہی دے جانی چاییے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے کے بہت سے چینلز ہیں۔ افغانستان کے ساتھ دہشت گردی سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق بھی بات ہوتی ہے۔ تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ایشیا پیسفک امن کا خطہ ہو۔

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کیلئے آخری موقع دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے…

6 mins ago

اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں عمران خان و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ پر تھانہ کراچی…

14 mins ago

ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر ایک…

25 mins ago

گورنر سندھ کا کرغستان میں پھنسے سندھ کے طالبعلموں کو مفت فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بشکیک میں پھنسے سندھ سے تعلق رکھنے…

40 mins ago

ہتک عزت بل کا معاملہ: مریم نواز نے تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو آج پنجاب…

54 mins ago

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی زندگی پر ایک نظر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2021…

1 hour ago