پی سی بی نے شین واٹسن کو ہیڈ کوچ بنانے کے لیے کتنے معاوضے کی پیشکش کی ؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو ہیڈ کوچ بنانے کیلئے بھاری معاوضے کی پیشکش کردی ہے۔

یکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شین واٹسن کو 20 لاکھ ڈالر سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی ہے،اگر یہ معاہدہ عمل میں آتا ہے تو شین واٹسن ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہیڈ کوچ ہوں گے جن کی ماہانہ تقریباً چار کروڑ 60 لاکھ روپے تنخواہ ادا کی جائے گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ شین واٹس کسی بھی بین الااقوامی ٹیم کی کوچنگ کریں گے، بطور کوچ سابق کرکٹر کا پہلا ٹاسک نیوزی لینڈ کے خلاف پان چ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی جس کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ ممکنہ طور پر یہ سیریز 18 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سال 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے شین واٹسن اس وقت پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ منسلک ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

9 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

14 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

28 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

35 mins ago

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

45 mins ago

ورلڈکلچر فیسٹیول: اطالوی فنکارہ کا کٹھ پتلی ڈرامہ، بغیر مکالموں کے کہانی بیان کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی…

55 mins ago