کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان ریلویزنے پچاس ڈبوں پر مشتمل ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مال گاڑی چلادی .
نجی ٹی وی سماکے مطابق مال گاڑی دو ہزار پانچ سو فٹ سے زائد طویل ٹرین پچاس ہاپر ویگنوں پر مشتمل ہے .
سنگل انجن پر چلنے والی مال گاڑی میں تین ہزارٹن وزن لے جایا جاسکے گا . طویل ترین فریٹ ٹرین نے پپری یارڈ سے کوٹری کے درمیان آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کیا . ایک سو ستائیس کلومیٹر کے فاصلے میں ٹرین ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی گئی . محکمہ ریلویز جلد طویل ترین ٹرین کو باقاعدہ فلیٹ کا حصہ بنائے گا .
اس سے قبل زیادہ سے زیادہ چالیس ڈبوں پر مشتمل ٹرین چلائی جاتی تھی . کراچی سے اس وقت یومیہ دس سے زائد فریٹ ٹرینیں اندرون ملک روانہ ہورہی ہیں .