”تندور پر روٹی لگاتے ہوئے میرے ہاتھ جل جایا کرتے تھے ” بھارتی باؤلر محمد سراج کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے انکشاف کیا ہے کہ جب میں کیٹرنگ کے لیے کام کیا کرتا تھا تو رومالی روٹی پلٹتے ہوئے میرے ہاتھ جل جایا کرتے تھے۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے محمد سراج نے بی سی سی آئی کی خصوصی ویڈیو میں اپنے کرکٹ کے سفر کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت میں حیدرآباد آتا ہوں پہلا خیال تو یہ ہوتا ہے کہ گھر جاؤں اور وہاں سے پھرعیدگاہ جاؤں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ میں دنیا میں کہیں بھی جاؤں مجھے جو سکون یہاں ملتا ہے وہ کہیں نہیں ملتا۔

محمد سراج نے کہا کہ میں نے اپنا بچپن یہیں گزارا ہے، یہیں پلا بڑھا ہوں اور میرے تمام دوست یہی ہیں۔ 20-2019 میں نے سوچا کہ اپنے آپ کو ایک اور سال دے دوں اگر کچھ نہ ہوا تو میں کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

محمد سراج نے انکشاف کیا کہ میں کیٹرنگ کے شعبے میں کام کرتا تھا۔ میرے گھر والے مجھے پڑھائی کے لیے کہتے رہے لیکن مجھے کرکٹ کھیلنا پسند تھا۔پیسر نے یہ بھی بتایا کہ میرے ہاتھ جل جایا کرتے تھے کیونکہ مجھے رومالی روٹی پلٹانی پڑتی تھی۔ اس کام کے مجھے 100 سے 200 روپے ملتے تھے اور میں اس پر خوش تھا۔ میں گھر میں 100 سے 150 روپے دیتا تھا اور 50 اپنے لیے رکھتا تھا۔

Recent Posts

احتجاجی مظاہرین کے تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار حمید شاہ دم توڑ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر احتجاجی مظاہرین کے پتھراؤ اور…

10 mins ago

ملتان: انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، پہلے ٹیسٹ سے بین اسٹوک آؤٹ

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلیںڈ نے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔…

20 mins ago

اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس کب بحال ہوگی؟ وفاقی وزیر داخلہ نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور…

26 mins ago

علی امین گنڈاپور کا اغوا اور گرفتاری کے دعوے ۔۔۔ اسد قیصر کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

33 mins ago

جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس تیسرے روز بھی بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکین…

42 mins ago

علی امین گنڈاپور نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

52 mins ago